(پاک صحافت) ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوگان نے تاکید کی کہ رفح کے قتل عام سے صیہونی حکومت کی دہشت گرد کابینہ کا مکروہ چہرہ ظاہر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ یہ قتل عام، جو کہ عالمی عدالت انصاف سے حملوں کو روکنے کی درخواست کے بعد ہوا، نے ایک بار پھر اسرائیل کی دہشت گرد کابینہ (حکومت) کا مکروہ چہرہ ظاہر کر دیا۔
ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ جن مجرموں نے کل نسل کشی کی اور 36000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا، انہوں نے رفح پناہ گزین کیمپ میں شہریوں پر راکٹ اور بم پھینکے، جسے انہوں نے محفوظ علاقہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حکومت کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔