(پاک صحافت) ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ رفح جل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح اور غزہ میں بے گھر افراد اور بچوں کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں اب فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، تنظیم نے مزید کہا کہ غزہ کے بھوکے اور مایوس لوگوں کی مدد کرنے کی ہماری صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
یہ بیان رفح کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حکومت کے نصف شب کے حملے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 45 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔
اتوار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر صیہونی حکومت کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 45 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔