(پاک صحافت) قطر کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو روکنے کا بہترین طریقہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں نے ترک وزیر خارجہ سے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔ ہم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور غزہ میں جنگ بند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ کالز اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے شروع سے ہی مذاکرات میں اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اور مثبت کوششوں پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔
قطر کے وزیراعظم نے تاکید کی کہ بعض اسرائیلی سیاست دان اپنے مفادات کے لیے قطر کے ثالثی کے کردار پر سوال اٹھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی اور تنازعات کو کم کرنے کا بہترین طریقہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہے۔