حماس کیساتھ جزوی معاہدے تک پہنچنے کا امکان کم ہے۔ موساد کے سربراہ

موساد سربراہ

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی (موساد) کے سربراہ نے اس حکومت کے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کو بہت کم سمجھا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے صہیونی قیدیوں کے بعض اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے مزید کہا کہ اگرچہ اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم حماس کے ساتھ صیہونی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کے لیے دوحہ گئی تھی لیکن قیدیوں کے اہل خانہ کو یہ پیغام ملا کہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق موساد کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی تک قطر یا مصر کی پیشکش کے بارے میں ثالثوں کی طرف سے کوئی باضابطہ اشارہ نہیں ملا ہے، اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔ حماس جنگ کے خاتمے پر اصرار کرتی ہے، اور اب کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات، حتی کہ جزوی، بہت کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے