تل ابیب کا ورچوئل آرمی کی طرف رخ اور غزہ کے دلدل میں پھنس جانے کا اعتراف

صیہونی فوجی

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں مزاحمتی جنگجوؤں کی مہلک ضربوں نے صیہونی حکومت کے کمانڈروں کو بہت مایوس کیا ہے اور وہ فوجیوں کو بھرتی کرنے کے لیے سوشل نیٹ ورکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی جنگجوؤں کے حملوں کے مقابلے میں صیہونی فوجیوں کی تھکاوٹ کا اعتراف کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس حکومت کے فوجی کمانڈروں نے فوج میں سپاہیوں کو بھرتی کرنے کے لیے سائبر اسپیس کا رخ کیا ہے۔

صہیونی کمانڈروں کی جانب سے ورچوئل نیٹ ورکس پر پیش کی گئی کال میں کہا گیا ہے کہ ہم مسلح افواج اور جنگ سے آگاہ افراد کی تلاش میں ہیں۔ جن کی یہ شرائط ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں۔

یہ کال کرنے والے فوجی یونٹ کے کمانڈر نے "i24 نیوز” کو بتایا ہے کہ ہمارے فوجی تھک چکے ہیں اور ہم تازہ دم دستوں کی تلاش میں ہیں۔ ہم انٹرنیٹ پر ایسے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جو ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج ایک طویل عرصے سے جنگ میں ہے، اور ہم فوجیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، تاکہ تھکاوٹ کا بوجھ سب میں مناسب طریقے سے تقسیم ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے