(پاک صحافت) الاقصی سیٹلائٹ چینل نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے مشترکہ فیصلے کے بعد تمام بین الاقوامی سیٹلائٹ سے چینل کی نشریات معطل کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کوئی بھی سیٹلائٹ کمپنی جو "الاقصی” کی نشریات جاری رکھے گی اسے بھاری مالی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیز، ان سیٹلائٹس کے مینیجرز کے خلاف "دہشت گردی کی حمایت” کے الزامات لگائے جائیں گے جو اس نیٹ ورک کو اپنی نشریاتی فہرستوں میں رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الاقصی نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی میڈیا کو دبانے کی ایک مربوط کوشش کا حصہ قرار دیا۔ نیٹ ورک نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات صیہونی حکومت کے فلسطین کی آواز کے خلاف حملوں کے ساتھ مل کر کیے جا رہے ہیں۔
Short Link
Copied