(پاک صحافت) عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو صیہونی حکومت کے ہمارے ملک پر سلسلہ وار حملے کرنے کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد حسین نے کہا ہے کہ جغرافیائی محل وقوع کے پیش نظر، ہم ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ تنازع کے نتائج کے بارے میں فکر مند ہیں۔ امریکہ نے ہمیں ایران سے تعلقات منقطع کرنے کا نہیں کہا۔
عراقی وزیر خارجہ نے تاکید کی: عراقی سفارت کاری کی اہم ترجیح ملک کو جنگ کے خطرے سے دور رکھنا ہے۔
اس سال 8 نومبر کو اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل "کان” نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل عراقی سرزمین پر حملے کرنے پر غور کر رہا ہے۔
صہیونی نیٹ ورک نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں پر حملہ کرنے پر غور کر رہا ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر اپنے حملوں میں توسیع کی ہے۔