نیتن یاہو

اسرائیل سیاسی اختلافات اور بحرانوں کی لپیٹ میں

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے میڈیا نے نیتن یاہو اور ان کے معاونین کے درمیان شدید اختلاف کا انکشاف کیا، وزیر جنگ سے لے کر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی مذاکراتی ٹیم تک، اور اس کے نتائج کے بارے میں سیکیورٹی حلقوں کی تشویش کی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی ٹیلی ویژن چینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ سیکورٹی اداروں اور فوج کے اعلی عہدے داروں، شباک اور موساد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر جنگ یواف گیلنٹ کے درمیان ذاتی اور سیاسی تنازعہ کے جاری رہنے کے منفی نتائج سے خبردار کیا ہے۔

عبرانی زبان کے اس میڈیا کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے وزیر جنگ یواف گیلنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے اور جاری رہنے والے بحران نے سکیورٹی اور عسکری اداروں کے حکام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

باخبر ذرائع نے اسرائیلی ٹی وی چینل خبر 13 کو آگاہ کیا، فوج، شباک اور موساد کے اعلی عہدے داروں نے غزہ میں جنگ اور جنگ کے بعد کے عمل پر اس ذاتی اور سیاسی تنازع کے منفی نتائج سے خبردار کیا۔

ان عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ سرکاری ملاقاتوں کے علاوہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

فوج

صہیونی تجزیہ نگار: فوج میں غزہ جنگ پر تبصرہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

پاک صحافت صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں نے اس حکومت کے وزیراعظم کی پالیسیوں پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے