ہمارا مشن حماس کو تباہ کرنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے کے نئے کمانڈر

اسرائیلی کمانڈر

(پاک صحافت) اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے کے نئے کمانڈر نے اپنی تقرری کے بعد اپنی پہلی تقریر میں "حماس کی تباہی” اور "قیدیوں کی واپسی” پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق یانیو اسور کو حکومت کے جنوبی فوجی علاقے کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ کمانڈ کی منتقلی کی تقریب غزہ کے ساحل کے قریب ایک فوجی اڈے پر منعقد ہوئی۔

اسور نے تقریب میں کہا ہے کہ ہمارا پہلا کام حماس کو تباہ کرنا ہے اور اس کے ساتھ ہمارے یرغمالیوں (غزہ میں صہیونی قیدیوں) کی واپسی بھی اہم ترجیحات میں شامل ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی فوج "غزہ میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ اقدامات اسرائیلیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے