(پاک صحافت) اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے اس حکومت کے وزیراعظم کے دفتر سے خفیہ معلومات کے افشاء ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی پولیس اور اس حکومت کی شن بیٹ انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے خفیہ معلومات کے افشاء ہونے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔
اسی بنا پر یہ تحقیقات جو گزشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی، وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے غزہ میں اس حکومت کی فوج کے آپریشن کے بارے میں خفیہ معلومات کے افشاء کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔
اس خبر کے جواب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دفتر کے کسی بھی ملازم کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار نہیں کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے نیتن یاہو کے دفتر کے دعوؤں کے برعکس کہا ہے کہ اس تفتیش میں گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص گزشتہ 18 ماہ کے دوران نیتن یاہو کے مشیروں میں سے ایک تھا اور اس کے ساتھ کئی ملاقاتوں اور تقریبات میں موجود تھا۔