(پاک صحافت) ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل ایک ریاست یا حکومت نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت خطے میں جنگ کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ لبنانی عوام کو مارنے کے لیے مواصلاتی آلات کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت ایک دہشت گرد تنظیم کی طرح برتاؤ کرتی ہے۔
اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بموں اور راکٹوں سے اور بھوک اور پیاس سے مارتا ہے۔ کچھ مغربی ممالک ہمارے انتباہات کے باوجود اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام دباؤ اسرائیل پر مرکوز ہونا چاہیے تاکہ وہ خطے کو جنگ کی عظیم تباہی کی طرف نہ لے جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر اور دنیا کے دیگر ممالک اور اقوام متحدہ پر غزہ کی پٹی کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ خطے کو آج ایک بڑے بحران کا سامنا ہے اور عالمی برادری کو اسرائیل کے اقدامات کو دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے۔