سعودی عرب میں مسئلہ کشمیر پر آنلائن ویبینار کا انعقاد، دنیا بھر کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

سعودی عرب میں مسئلہ کشمیر پر آنلائن ویبینار کا انعقاد، دنیا بھر کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

ریاض (پاک صحافت)  سعودی عرب کے شہر ریاض میں مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے آن لائن زوم ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر کشمیری حریت لیڈر محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور سعودی عرب میں موجود سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز مہمان اعزازی شرکت کی۔

یہ ویبینار سعودی عرب کے سینئر میڈیا پرسن خرّم خان نے منعقد کیا، پروگرام دو سیکشن پر منقداد ہوا، پہلا انگلش اور دوسرا اردو، اس آن لائن کانفرنس میں سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کاروباری، ملکی و غیر ملکی، سیاسی و سماجی افراد سمیت صحافی برادری نے شرکت کی، مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پرامن رہ کر آزادی کی کوششیں اور احتجاج کرنے والوں میں سے ہے۔

کشمیر کی آزادی کسی ایک کی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شارٹ اور لانگ ٹرم میں اس ایشو کو جاری رکھنے کے لئے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے،  انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جارحیت کبھی کم نہیں ہوئی،

سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ مودی ہمیشہ سے جنگ چاہتا ہے اور یہ حکومت بھی مودی نے اسی طرح حاصل کی اور بھارتی سرکار اپنے مفادات کی خاطر میڈیا اینکر پرسن کے ذریعے پروپیگنڈہ کر کے اپنی ہی قوم کو بیوقوف بنا رہی ہے اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں خطے میں بہت بڑی تباہی آسکتی ہے آخر میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے