امریکہ کے بعد نیٹو کا پردہ بھی فاش، شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں سے نیٹو کے ہتھیار برآمد ہوگئے

امریکہ کے بعد نیٹو کا پردہ بھی فاش، شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں سے نیٹو کے ہتھیار برآمد ہوگئے

دمشق (پاک صحافت) داعش کے بانی امریکہ کے بعد نیٹو کا پردہ اس وقت فاش ہوگیا جب شامی فوج نے شہر حمص میں چار داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ہتھیاروں کے ایک گودام کا انکشاف کیا ہے جہاں سے نیٹو کے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

ایک روسی فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ روسی ڈرون طیاروں کی مدد سے تلاش و جستجو کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

داعش کے یہ عناصر شہر حمص میں اسلحے اور گولہ بارود کے ایک گودام کی حفاظت پر مامور تھے جس کے بعد شامی فوج کے جوانوں نے ہتھیاروں کے اس گودام سے نیٹو اور مغربی ساختہ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔

روس کے اس فوجی کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز کے بعد سے شام کے اس علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جس کی وجہ اس علاقے میں ان دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے اور مغرب کے فراہم کردہ ہتھیاروں کے گودام ہیں اور پھر یہ دہشت گرد عناصراپنی کارروائیاں انجام دے کر التنف کے علاقے میں فرار کر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ التنف کا علاقہ شام مخالف دہشت گرد گروہوں اور امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے زیرقبضہ ایک شہر ہے جو داعشی دہشت گردوں کے لئے ایک محفوظ علاقہ شمار ہوتا ہے۔

ماہرین نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی عناصر داعش دہشت گردوں کو التنف میں فوجی تربیت دے رہے ہیں اور انہیں شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں بھیج رہے ہیں جبکہ نیٹو سمیت امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوئے تھے تاہم ایسے بہت سارے ثبوت موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے ان ممالک میں داعش کے لیے سہولت کاروں کے فرائض انجام دیے ہیں اور اس ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈالر

امریکی کانگریس کے جنگجوؤں کے مذموم منصوبے کا ہل کا بیان؛ ایک نئی “سرد جنگ” آنے والی ہے؟

پاک صحافت “ہیل” ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے