اسرائیلی پابندیوں کے باوجود اردن نے مسجد اقصیٰ کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیا

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود اردن نے مسجد اقصیٰ کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیا

اردن (پاک صحافت) اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام پر عاید کردہ پابندی کے بعد مرمت اور بحال کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

اردن کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندی کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ‌ میں مرمت اور بحالی کا کام کئی روز تک معطل رہا تاہم مرمتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمان مسجد اقصیٰ کی دیکھ بحال اور اس کی سرپرستی کی اپنی قانونی اور دینی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کے ارکان سے بات چیت میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں‌ مرمت کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

الصفدی کا کہنا تھا کہ اردن کی حکومت قضیہ فلسطین کی حمایت کے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے ہونے والی کوششوں میں فلسطینیوں ‌کے ساتھ رہے گا۔

الصفدی کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں مرمت کے کام پر عاید پابندی اٹھانا پڑی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں‌ قبۃ الصخرہ کے مقام پر چھاپہ مار کر وہاں ‌پر سنگ مرمر کی تنصیب اور مرمت کے دوسرے کاموں میں مصروف کارکنوں ‌کو کام سے روک دیا تھا۔

قابض فوج نے انہیں دھمکی دی کہ اگر مرمتی کام جاری رکھا گیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ

اسکائی نیوز: ٹرمپ کی زندگی پر ایک اور کوشش انہیں انتخابات میں مضبوط نہیں کرے گی

پاک صحافت دی اسکائی نیوز چینل نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے