مقبوضہ کشمیر میں مختلف روزناموں اور ہفتہ وار اخبارات کی انجمنوں نے بھارتی مظالم کے خلاف منظم جد و جہد کرنے کا عزم کیا

مقبوضہ کشمیر میں مختلف روزناموں اور ہفتہ وار اخبارات کی انجمنوں نے بھارتی مظالم کے خلاف منظم جد و جہد کرنے کا عزم کیا

 مقبوضہ کشمیر میں مختلف روزناموں اور ہفتہ وار اخبارات کی انجمنوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی پریس کے حوالے سے ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے منظم طور پر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پریس کلب سرینگر میں مختلف اخبارات کی انجمنوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شریک اخباری انجمنوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ جموں و کشمیر خاص طورپر وادی کشمیر میں اخبارات کو مختلف حربوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کا منظم طریقے سے مقابلہ کر کے ان کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا، اجلاس میں میں کہا کہ کشمیر میں پریس کی آزادی چھینی جا رہی ہے ۔

اجلاس میں انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے ’’نیوز پیپرز کارڈی نیشن کمیٹی‘‘کی تشکیل عمل میں لائی گئی، کارڈی نیشن کمیٹی میں ہر اخباری انجمن کے ایک ایک رکن کو شامل کیا گیاجن میں ایڈیٹرزفیڈریشن سے مظفر خان، ایڈیٹرز ایسوسی ایشن کے فیروز علی، جموں و کشمیر میڈ یا گلڈ کے امتیاز احمد بزاز، جموں و کشمیر میڈیاایسوسی ایشن کے ارشد میر، جموں و کشمیر ایڈیٹرز فورم اور سٹیٹ پریس فورم کے ظہور گلزار، جموں و کشمیر پریس ایسوسی ایشن کے جاوید شاہ اور جموں و کشمیر پرنٹ میڈیا ایسو سی ایشن کے سرفراز احمد شاہ ہیں۔

رشیدراہی کو نیوز پیپرز کارڈی نیشن کمیٹی کا اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا، اجلاس میں شرکا کہا کہنا تھا کہ بھارتی انتظامیہ اخبارات کے خلاف مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ تیس برسوں کے دوران کشمیر میں میڈیا سے وابستہ افراد کو مختلف طریقوں سے پریشان کیا گیا لیکن اس کے باوجود یہاں کے اخبارات نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیے اور لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ریلی

استنبول کے عوام کا غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی مذمت میں مارچ

پاک صحافت نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی استنبول شہر میں لاکھوں ترک عوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے