مراکشی وزا پر شامل مراکش کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد شرمناک معاہدے پرعمل درآمد کے لیئے اسرائیل پہونچ گیا

مراکشی وزا پر شامل مراکش کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد شرمناک معاہدے پرعمل درآمد کے لیئے اسرائیل پہونچ گیا

مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد مراکش کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آج سوموار کے روز اسرائیل پہنچا، اس وفد کی آمد کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان 10 دسمبر کو طے پانے والے شرمناک معاہدے کی شرائط اور نکات پرعمل درآمد کرنا اور معاہدے کو آگے بڑھانا ہے۔

اسرائیلی اخباریسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مراکش کا ایک سرکاری وفد آج صہیونی ریاست میں پہنچ رہا ہے، اس وفد میں متعدد مراکشی وزا شامل ہیں، مراکشی وفد اسرائیلی حکام کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات، تجاری روابط اور مختلف نوعیت کے معاہدوں پربات چیت کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور مراکش کے فرمانروا محمد الششم کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی، اس موقعے پر نیتن یاہو نے مراکشی بادشاہ کو دورہ اسرائیل کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ریلی

استنبول کے عوام کا غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی مذمت میں مارچ

پاک صحافت نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی استنبول شہر میں لاکھوں ترک عوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے