انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے عہدیداروں سے ختم کی امریکہ نے پابندی

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکا  نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیر عہدےدار فسیکو مچوچو کو اور دیگر عدالتی عملے پر عائد ویزا پابندیاں ختم کر دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں جوبائیڈن نے ختم کردیں۔

چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کےمبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ امریکا کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات پربھی غصہ تھا۔

ڈونلڈٹرمپ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نےعالمی عدالت کو کینگروکورٹ قرار دیا تھا اور عدالتی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

نئے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم افغانستان اوراسرائیل سے متعلق تحقیقات پر ہمارے تحفظات برقرار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے