پاک صحافت چین کے کئی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 111 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چنگھائی صوبے کے ہائیڈونگ شہر میں بھی نو افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔ چین کے سرکاری نیوز میڈیا گلوبل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے زلزلے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
صدر کی ہدایت کے مطابق، متاثرہ لوگوں کی مناسب بحالی اور متاثرہ لوگوں کا محفوظ انخلاء بشمول بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
ژنہوا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں جبکہ کئی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ چین کے گانسو اور چنگھائی صوبوں میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد امدادی کام ابھی تک جاری ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور شنہوا نے 6.2 بتائی ہے۔ چنگھائی صوبے کی سرحد کے قریب گانسو صوبے میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کچھ مقامی دیہاتوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں مشرقی چین میں 5.4 شدت کا ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس میں 23 افراد زخمی اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں۔