طرابلس {پاک صحافت} لیبیا میں محمد الا منفی کی قیادت میں بننے والی نئی سرکار نے صدارتی کونسل کے صدر فائز الاسراج سے منصب اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
دارالحکومت طرابلس کے وزارت عظمی دفتر میں منعقدہ سپرد فرائض کی تقریب وزیر اعظم عبدالحمید الا دبیبہ کی شراکت کے ساتھ سر انجام پائی۔
اس موقع پر منفی نے کہا کہ آج ہم پر امن اقتدار کی منتقلی کے اصولوں کو اپنانے والے ایک تاریخی عمل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، رواں سال کے آخیر میں نمائندگان کے انتخاب کے لیے ملکی اقتدار کو لیبیائی عوام کے سپرد کیا جائیگا۔
نئی حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دینے والے الا سراج نے کہا کہ آج ملکی انتظامیہ کے فرائض کی منتقلی پر امن اقتدار کی منتقلی کے اصولوں کی پختگی کی عکاس ہے۔
یاد رہے کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کی قیادت میں ماہ فروری میں منعقدہ لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم میں صدارتی کونسل کی صدارت کے فرائض محمد الا منفی کو سونپے جانے اور قومی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر عبدالحمید دبیبہ کا تعین ہوا تھا۔