امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا بحران اگلے 45 دنوں کے لیے ملتوی

شٹڈاون

پاک صحافت امریکا میں وفاقی شٹ ڈاؤن کا بحران 45 روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس نے بائیڈن انتظامیہ کو اگلے 45 دنوں کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے اور شٹ ڈاؤن کو ملتوی کرنے کی عارضی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری کام چلانے کے لیے نومبر کے وسط تک کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لیکن اس میں یوکرین کے لیے نئی امداد کی لاگت شامل نہیں ہے۔

ڈیموکریٹک اکثریتی سینیٹ میں ہفتے کو دیر گئے اس معاہدے کو 9 کے مقابلے 88 ووٹوں سے منظور کیا گیا اور صدر بائیڈن کو ان کے دستخط کے لیے بھیجا گیا۔

یہ بل، جس میں 45 دنوں کے لیے ضروری اخراجات کی فراہمی ہے، ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے پیش کی تھی۔

بل پر صدر کے دستخط سے وفاقی خدمات میں جمود کا امکان ختم ہو جائے گا۔

شٹ ڈاؤن کی صورت میں ہزاروں وفاقی ملازمین کو بغیر تنخواہ کے گھر بیٹھنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے سرکاری خدمات ٹھپ ہو کر رہ جاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے