سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے مصر اور ترکی نے اٹھائے قدم

ترکی اور مصر

قاہرہ {پاک صحافت} مصری خفیہ سروس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ترک خفیہ سروس کی جانب سے ’’قاہرہ میں اجلاس‘‘ کی درخواست کا ہم بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ’’باہمی اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعاون ‘‘ پر بات چیت کی غرض سے قاہرہ میں ایک اجلاس منعقد کئے جانے کی خواہش  ظاہر کیا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے مصری عہدیدار نے بتایا کہ ان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرنے والے ترک خفیہ سروس کے ایک  عہدیدار نے دونوں ممالک کے ’’باہمی اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعاون ‘‘ پر بات چیت کی غرض سے قاہرہ میں ایک اجلاس منعقد کئے جانے کی خواہش  ظاہر کیا ہے،  ہم نے اس  پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کا قلیل مدت کے اندر جواب دینے کا عندیہ  دیا ہے۔

مصری خبر رساں ایجنسی مینا کی سرکاری ذرائع کے حوالے سے اس خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ ترک اور مصری سفارتی مشنز چارج ڈی افیئرز کی سطح پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں۔

مصری عہدیدار نے علاوہ ازیں دونوں ممالک کے عوام کے مابین مضبوط روابط موجود ہونے کا اشارہ بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے کل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مصر کے ساتھ خفیہ سروس اور وزارت خارجہ کی سطح پر روابط موجود ہیں جبکہ سفارتی سطح پر مذاکرات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے