لندن (پاک صحافت) برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یوکرین پر ممکنہ روسی حملہ تباہ کن ثابت ہوگا۔
بورس جانسن نے جمعہ کو کہا کہ ممکنہ روسی کارروائی تباہ کن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر یوکرین کا بحران بڑھتا ہے اور روس نے اس پر حملہ کیا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ امریکہ اور برطانیہ کے سربراہان مملکت کے علاوہ کئی یورپی رہنما بھی حال ہی میں یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف بولتے ہوئے دیکھے گئے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کے مسئلے کو ہوا دینے کے لیے مغرب کے ساتھ ملی بھگت کر رہا ہے۔ امریکہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کئی یورپی ممالک کے رہنما بھی یوکرین پر ممکنہ حملوں کی صورت میں روس کے ساتھ ہونے کی بات کر چکے ہیں۔
روس متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ یوکرائنی سرحد کے قریب اس کی فوجی موجودگی ہے لیکن یہ جنگ کے لیے نہیں ہے۔ تاہم امریکہ اور اس کے مقتدر حلقے بار بار یہ موضوع اٹھا رہے ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔