اقوام متحدہ نے ایران کی بہادری کا لوہا مانتے ہوئے تعریف کے باندھے پل

افغانستان

پاک صحافت اقوام متحدہ نے ایران کی بہادری کا لوہا مان لیا، تعریف کے پل باندھ دئیے۔

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ کمزور افغان شہریوں کو پناہ دینے کا ایران کا انسان دوست عمل قابل ستائش ہے اور مہاجرین سے نمٹنے والی بین الاقوامی تنظیمیں ایران کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے زابل کے نیاتک میں عارضی کیمپوں کے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر اس بات کا ذکر کیا کہ ایران کی جانب سے مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے کی جانے والی فلاحی کارروائی قابل تحسین ہے۔ اور اقوام متحدہ ممالک کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

فلیپو گرانڈی نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ایران کے شہر سیستان اور بلوچستان کے دورے پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے