کابل (پاک صحافت) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
طالبان کے وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دھماکہ قندوز کی ایک مسجد میں ہوا ، جس کے نتیجے میں کئی شیعہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
مجاہد نے کہا کہ طالبان فورسز کا ایک خصوصی یونٹ موقع پر پہنچ گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
افغان میڈیا تنظیم خامہ پریس کے مطابق طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد قندوز میں یہ پہلا دھماکہ ہے۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، لیکن طالبان کے قبضے کے بعد داعش کے حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔
اس سے قبل 3 اکتوبر کو دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کے باہر دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
Short Link
Copied