نئی دہلی {پاک صحافت} آج کل پوری دنیا میں کورونا ایک ایسی وبا ہے اگر کسی کو ہو جائے تو اس کا تو دم سن کر ہی نکل جاتا ہے اور بھارت میں تو کورونا اتنا زیادہ تباہی مچا چکا ہے کہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے اب بھارت میں حکمراں پارٹی بی جے پی کے رہنما اس کو لے کر اتنے بے تکے بیان دے رہے ہیں کہ جن کو پڑھکر ہنسی تو آتی ہی ہے اس سے زیادہ ان رہنماوں کے اوپر افسوس ہوتا ہے۔
تازہ ترین موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ایک رہنما تریوندر سنگھ روات نے کہا ہے کہ کورونا ایک مخلوق ہے جسے کرہ ارض پر موجود ہر مخلوق کی طرح اس کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما تریوندرسنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس بھی ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اور کسی کو ہے۔
سابق وزیراعلیٰ اترکھنڈ کا مزید کہنا تھا کہ فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے تو ہر زندہ مخلوق کو زندگی جینے کا پورا حق ہے لیکن ہم انسان اس مخلوق کو مارنے کے لیے نکل پڑے ہیں اس لیے وائرس کو بار بار اپنی شکل بدلنا پڑرہی ہے۔