بیجنگ {پاک صحافت} چین نے بھارت کو کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے میں مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ بھارت کوویڈ ۔19 کی نئی لہر سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا: چین بھارت میں کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حالیہ بگڑتی صورتحال پر بھارت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان درخواست کرتا ہے تو چین ہر ممکن مدد کرے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا: کوویڈ 19 وبائی بیماری پوری انسانیت کے سامنے مشترکہ چیلنج ہے ، دنیا کے ممالک اس بیماری سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
Short Link
Copied