(پاک صحافت) استنبول میں ترک عوام کے ایک گروپ نے ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارتی تعلقات کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج استنبول میں کچھ لوگ ترکی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تجارتی تعلقات کے خلاف احتجاج کے لیے سڑک پر آئے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کا آمنا سامنا ہوا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں 43 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے "اسرائیل سے تعلقات منقطع کرو” کے نعرے لگائے ہیں۔ جبکہ ترک حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام تر تعلقات فوری طور پر منقطع کرے۔
Short Link
Copied