بوسٹن (پاک صحافت) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر چین کے مقابلے میں اپنی برتری کو کھو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں امریکی صدر جوبائیڈن نے بوسٹن کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ امریکی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں گے اور ملک میں بائیو ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کو مزید فروغ دیں گے۔ ہماری حکومت نے کینسر سے اموات کی شرح کو کم کرنے کے نئے طریقہ علاج کو متعارف کروایا۔
جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کینسر کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ریپبلکن ہیں یا ڈیموکریٹ، یہ پارٹی نہیں دیکھتا۔ آج، میں کینسر سے لڑنے کے لیے ایک طویل مدتی ہدف طے کررہا ہوں تاکہ امریکی ذہانت میں نئی جان ڈالی جاسکے۔ یاد رہے کہ پیر کو ریاستہائے متحدہ کے صدر نے بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو پروڈکشن کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔
Short Link
Copied