اسپین کے 20 شہروں میں فلسطینیوں کی حامی طلبہ تحریکوں کی توسیع

اسپین

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف ہسپانوی طلباء کا احتجاج ملک کے تقریباً 20 شہروں تک پھیل گیا ہے اور "کمپلوٹنس” یونیورسٹی کے طلباء نے "غزہ، برداشت کرو، یونیورسٹی اٹھے گی” جیسے نعروں کے ساتھ میڈرڈ کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی طلباء اب بھی اپنی یونیورسٹیوں کے داخلی دروازے کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے تعلیمی اداروں پر اسرائیلی حکومت سے تمام تعلقات منقطع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے اور جوں جوں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوتے جارہے ہیں، وہ اپنے مقاصد اور ارادے میں مزید ثابت قدم ہوتے جارہے ہیں۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ساتھ ساتھ، جہاں صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کے سب سے بڑے اجتماع کا مشاہدہ کیا گیا، اس ملک میں فلسطینی حامی طلباء کا پڑاؤ تقریباً 20 شہروں تک پھیل چکا ہے۔

میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم ڈینیئل مائر رچرڈ نے بتایا کہ طلباء کی اکثریت خیموں میں آباد ہے اور وہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں یونیورسٹیوں اور حکومت کے ملوث ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے