(پاک صحافت) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے میں ہمارا سب سے طاقتور ساتھی ہے اور اگر اس کی فوج کو کمزور کیا گیا تو ہم ہار نہیں مانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وال سٹریٹ جرنل کے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیل خطے میں ہمارا سب سے طاقتور ساتھی ہے، اور اگر اس کی فوج کو کمزور کیا گیا تو ہم ہار نہیں مانیں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تہران اسرائیل کو ہمیشہ کے لیے تباہ اور دنیا کی واحد یہودی ریاست کا صفایا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ اسرائیلی فوج کے پاس اسرائیل کے دفاع کے لیے ضروری ٹیکنالوجی اور تربیت موجود ہے۔
جو بائیڈن نے یہ بھی لکھا کہ امریکی ایوان نمائندگان یوکرین، اسرائیل کی سلامتی اور فلسطینیوں کی امداد سے متعلق بل پاس کرے۔
Short Link
Copied