(پاک صحافت) صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی بچوں کے قتل کی وجہ سے تل ابیب حکومت کے اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے امکان کی خبر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 13 نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسرائیل کو بچوں کو قتل کرنے والے فریقوں کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ کا فیصلہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
اس نیٹ ورک نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کو غزہ میں بچوں کے قتل کے لیے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطلب اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 26 مئی کو رفح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی اور فوری جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی درخواست پر زور دیا۔