کنگنا

کنگنا رناوت نے اپنے اوپر حملے کے بعد بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

(پاک صحافت) بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گزشتہ روز چندی گڑھ ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت پر ایک لیڈی کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا، جس کے بعد خاتون سیکیورٹی اہلکار کو معطل کرکے ان پر مقدمہ درج کردیا گیا۔ تاہم واقعے پر فلم انڈسٹری کی جانب سے ان کی حمایت نہ کرنے پر کنگنا رناوت نے انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

اسٹوری میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر آپ سب یا تو جشن منارہے ہیں یا پھر ایئرپورٹ پر مجھ پر ہونے والے حملے پر بالکل خاموش ہیں۔ کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ کل کو آپ کے ساتھ یا پھر آپ کے بچوں کے ساتھ کچھ ہوگا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں آپ کے آزادی اظہار کے حقوق کیلئے لڑوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے