شان شاہد

میڈم نور جہاں پاکستان میں موسیقی کی پہچان ہیں، شان شاہد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے  معروف اداکار  شان شاہد کا میڈم نور جہاں سے متعلق کہنا ہے کہ  میڈم نور جہاں پاکستان میں موسیقی کی پہچان ہیں۔ ماضی کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میڈم نور جہاں کی آواز آج تک ناصرف عام لوگوں میں زندہ ہے بلکہ 1965 کے بعد سے یومِ دفاع کے موقع پر ان کی خدمات کا اعتراف آج تک کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار شان شاہد نے علی عظمت کے میڈم نور جہاں کی ظاہری شخصیت پر دیے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ شان شاہد  کا کہنا ہے کہ ہمیں خود دوسروں سے محبت اور احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔رہے کہ علی عظمت نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کے دوران میڈم نور جہاں کی پرفارمنس کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے جھمکے اور بُندے پہن کر اور اضافی میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چِڑ ہوتی تھی۔ علی عظمت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی، ہمیں دیکھنے کو جو ملتا تھا اس حوالے سے میں نے اپنی رائے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

راحت فتح علی خان کےلیے استاد بڑے غلام علی خان ایوارڈ

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو استاد بڑے غلام علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے