مہوش حیات نے خواتین سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کردیا

(پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے خواتین سے متعلق نیا پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی سوچ کا اظہار کردیا۔

36 سالہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر، نجی زندگی اور کام کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ اس مرتبہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خواتین سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں، میرے خیال میں خواتین زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔ اپنے اس پیغام کے ساتھ ادکارہ نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی۔ مہوش حیات کے پیغام اور ان کی تصویر دونوں کو ہی مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جونی لیور کس سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جونی لیور نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے