معروف اداکارہ منشا پاشا کا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا

اداکارہ منشا پاشا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منشا پاشا کو موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا، جس کے باعث اداکارہ نے اپنا قیمتی ڈیٹا کھو دیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ کے موبائل پھٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔  دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک خوفناک حادثے سے آگاہ کرنے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ’یہ اُن کے فون کا پُرانا ماڈل ہے جو اُنہوں نے کسی کو استعمال کرنے کے لیے دیا تھا۔‘ اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کا یہ فون ٹیلی وژن کے ساتھ ہی چارجنگ پر لگا ہوا تھا اور اُسی دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ منشا پاشا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے  اس خوفناک حادثے میں اپنے فون کا تمام ڈیٹا کھودیا اور  جبکہ انہوں نے وہ ڈیٹا کہیں ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’شُکر ہے اس حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے