مستان سنگھ کے کردار نے مجھے سنبھالا، تاریک دور سے باہر نکالا، عمیر رانا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عمیر رانا نے ڈراموں و فلموں کردار اداکاروں کی زندگی پر اثر انداز ہونے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ عمیر رانا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان عمران اشرف نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے کیریئر میں اب تک جتنے بھی کردار ادا کیے ہیں تو کیا کوئی ایسا کردار ہے جس نے محبوبہ بن کر پیچھا کیا اور کبھی جان نہ چھوڑی ہو؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کافی کردار ہیں اور بالخصوص تھیٹر کرتے ہوئے تو میں نے ایسے بہت سے کردار ادا کیے ہیں لیکن اگر میں ٹی وی اسکرین کی بات کروں تو وہاں میں نے خود کو بہت سے کرداروں میں ڈھالا ہو گا لیکن ایک ایسا کردار ہے جس نے مجھے سنبھالا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ مین نے مستان سنگھ کا ایک کردار ادا کیا تھا، اس کردار نے مجھے سنبھالا اور زندگی کے ایک تاریک دور سے باہر نکالا۔ اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں بطور اداکار قدم رکھنے کے لیے والد کی رضا مندی حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔

عمیر رانا نے بتایا کہ میرے والد کو فوٹو گرافی کا شوق تھا اور وہ ایک آرٹسٹ بھی ہیں تو میں نے اُنہیں سمجھایا کہ مجھے اسکرین پر یا لائیو اسٹیج پر مختلف کرداروں میں آنا پسند ہے، یہ میرے لیے ایک آرٹ ہے اور اسی لیے میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ عمیر رانا نے 2022ء میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل’سنگِ ماہ‘ میں مستان سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد خان وانی کپور کے بجائے کس بھارتی اداکارہ کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکار فواد خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے