مادھوری ڈکشٹ کافلموں میں نبھایا گیا پسندیدہ کردار کونسا ہے؟

مادھوری ڈکشٹ

ممبئی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں ،بالی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا فلموں میں نبھایا گیا پسندیدہ کردار کونسا ہے؟  اس حوالے سے ادکارہ نے خود ہی مداحوں کو بتا دیا۔  یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ نے 38 سال پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں 80 فلموں میں کام کیا اور اب وہ ’فیم گیم‘ سے نیٹ فلیکس کے پیلٹ فارم پر اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو بھی کرنے جارہی ہیں جہاں ان کے ساتھ سنجے کپور بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف کردار نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسے کردار ملے جو میں نے بیٹا، دل اور راجا (سنجے کپور کے ساتھ) جیسی فلموں میں نبھائے تھے، ایسی کئی فلمیں ہیں جن میں دیوداس بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ مادھوری نے کہا کہ میں یہاں کہنا چاہوں گی کہ وہ کردار جو مجھ سے بے حد قریب تھا وہ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں نبھایا گیا ’نیشا‘ کا کردار تھا۔ خیال رہے کہ بلاک بسٹر فلم ہم آپ کے ہیں کون میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا، فیملی ڈراما فلم کو آج بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے