معروف گلوکار

عاطف اسلم کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خوبصورت انداز میں خراجِ عقیدت

(پاک صحفات) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو اپنی خوبصورت آواز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ عاطف اسلم نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مشہور غزل ’زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے حال ہی میں ’زندگی‘ کے عنوان سے ایک نئی میوزِک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ صبور علی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ عاطف اسلم کی مذکورہ میوزِک ویڈیو کے لیے موسیقی لیو ٹوئنز برادرز کی پیشکش ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار کی غزل’زندگی‘ کی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری رضوان شیرازی نے کی ہے۔ گلوکار کی اس میوزِک ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف تین دن میں ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اسے 59 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں جسے ناچ گانا نہیں آتا اس کا رشتہ نہیں ہوتا، یہاں جسے آتا ہے اس کی شادی نہیں ہوتی، اداکارہ دیدار

(پاک صحافت) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے