راکھی ساونت کا اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے کا فیصلہ

(پاک صحافت) بھارتی اداکارہ، ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راکھی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کی خوشی کا راز یہ ہے کہ وہ طلاق لینے والی ہیں اور اب وہ آزاد ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے آنے والے متعدد نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت اور عادل درانی میں گزشتہ ماہ علیحدگی ہو گئی تھی۔ راکھی نے عادل خان درانی سے 8 ماہ قبل  شادی  کی تھی، اس خفیہ شادی کے منظرِ عام پر آتے ہی اس جوڑی میں علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں جن کی راکھی نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

علی رحمٰن خان دولہا بننے کیلئے تیار، دلہن کا نام بھی سامنے آگیا

(پاک صحافت) پاکستانی فلم و ٹی وی کے باصلاحیت اداکار علی رحمٰن خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے