عمران عباس

خوبرو اداکار عمران عباس انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانیوالے اداکار بن گئے

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو، نوجوان اداکار، گلوکار، ماڈل و ٹی وی میزبان عمران عباس پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار بن گئے ہیں۔ پاکستان ڈرامہ شائقین کے ہر دلعزیز اداکار عمران عباس متعدد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘ اور ’احرامِ جنوں‘ سرِ فہرست ہیں۔

یاد رہے کہ 41 سالہ عمران عباس متعدد بار اپنی خوبصورت شخصیت اور منفرد چہرے کے خدو خال کے سبب مردوں کے مقابلۂ حسن میں پہلا نمبر بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اداکار تاحال کنوارے ہیں جن کا دور دور تک شادی کا ارادہ نہیں ہے۔ عمران عباس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 9 ملین ہو گئی ہے جس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

عمران عباس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے آج تک 3,064 پوسٹس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ 9 ملین صارفین عمران عباس کو فالو کر رہے ہیں جبکہ عمران عباس صرف 260 اکاؤنٹس کو فالو بیک کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار فیروز خان

مجھ پر کالا جادو کیا گیا، فیروز خان کا انکشاف

(پاک صحافت) اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالے جادو کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے