بشری انصاری

اس 14 اگست کو جھنڈے کے بجائے پودے خریدیں، بشریٰ انصاری کا عوام کیلئے پیغام

(پاک صحافت) پاکستانی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے آئندہ ماہ جشنِ آزادی منانے سے متعلق مداحوں و فالوورز کو اہم ترین مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر آئندہ ماہ 14 اگست کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں مداحوں و فالوورز سے درخواست کی ہے کہ ’اس 14 اگست کو سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔‘ بشریٰ انصاری نے اپنے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین سے پھیلانے کی بھی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں دو بار ’برائے مہربانی‘ بھی لکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران کراچی سمیت پاکستان بھر کے درجۂ حرارت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال جون اور جولائی کے ماہ میں شدید گرمی، گرمی کی تپش اور حبس نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں اموات بھی ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

(پاک صحافت) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔ اہل خانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے