لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے مقبول گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے اہم اپیل کر دی۔ اداکار علی ظفر نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہئیے۔ خیال رہے کہ عید پر پاکستان کی چند نئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جس کے بعد سینما گھر ایک بار پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر نئی فلموں کی ریلیز پر جہاں پاکستان کے عوام خوش ہیں تو وہیں علی ظفر نے تمام اداکاروں اور فلمسازوں کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔ علی ظفر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو جا کر یہ فلمیں دیکھنا چاہئیے اور اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہئیے۔
واضح رہے کہ گلوکار و اداکار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میری نیک تمنائیں اور مبارکباد ان تمام اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور عملے کے لیے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے کافی انتظار اور مشکلات کے بعد اس عید پر اپنی فلمیں بنانے اور ریلیز کرنے میں کامیاب ہوئے۔