ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کے ڈراموں اور فلموں کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے ڈراموں اور فلموں کی کامیابی کا راز بتا دیا۔ ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور کریئر کے بارے میں کافی دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران میزبان عمران اشرف نے اداکار سے سوال کیا کہ ’آپ کے تمام پراجیکٹس ہٹ کیسے ہوجاتے ہیں؟‘ اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے 90 کی دہائی میں کام کرنا شروع کیا تو میں نے جس کے ساتھ بھی کام کیا وہ مجھ سے متاثر ہوا اور پھر بہت سے مصنفین مجھ سے یہ کہتے تھے کہ ان کے ذہن میں میرے لیے اسکرپٹ ہے تو اس طرح خوش قسمتی سے مجھے اچھے اسکرپٹس ملتے رہتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اچھی کہانیاں ملتی ہیں تو کہانی اچھی ہونے کی وجہ سے میرے تمام پراجیکٹس ہٹ ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مسلسل ہٹ فلمیں دے رہے ہیں جن میں ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اداکار کے کامیاب ڈراموں میں ’دل لگی‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے سُپر ہٹ ڈرامے شامل ہیں جنہوں نے ریلیز ہوتے ہی کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں

علی رحمٰن خان دولہا بننے کیلئے تیار، دلہن کا نام بھی سامنے آگیا

(پاک صحافت) پاکستانی فلم و ٹی وی کے باصلاحیت اداکار علی رحمٰن خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے