کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکارہ ہمایوں سعید نے معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایم مشورہ دے دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ان سے یہ کہوں گا کہ ہمت مت ہاریے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبول اداکار اداکار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ خلیل الرحمان قمر سے کیا کہنا چاہیں گے۔ جس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے مختصراً جواب دیا کہ ‘غصہ کم کیا کریں’۔
واضح رہے کہ پروگرام کے دوران اداکا ہمایوں سعید نے پاکستان شوبز انڈسٹرے کے مقبول اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی بھی تعریف کی جب کہ اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کو سراہتے ہوئے اچھی اداکارائیں قرار دیا۔
Short Link
Copied