ہمارے لیے طلعت حسین چاند و سورج کی مانند ہیں، نور الحسن

(پاک صحافت) معروف اداکار نور الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے لیے تو طلعت حسین صاحب چاند اور سورج کی مانند ہیں۔ کراچی میں معروف اداکار و صداکار طلعت حسین کی آخری رسومات کے موقع پر نور الحسن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

نور الحسن نے کہا کہ سوتن کی بیٹی جب آئی تو سب کی اداکاری ایک طرف طلعت صاحب کی ایک طرف تھی۔ انہوں نے کہا کہ طلعت حسین بہت ہی مختصر مگر جامع بات کرنے کے عادی تھے، پاکستان کےلیے آج بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

اداکار نور الحسن نے مزید کہا کہ ہمارے لیے تو طلعت حسین صاحب چاند اور سورج کی مانند ہیں، بڑا دل والا بڑا فنکار آج ہم سے رخصت ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے