(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے مکۃ المکرم پہنچ گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے بذریعہ انسٹاگرام مدینہ پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے کیپشن میں دعا لکھی کہ ’سبحان اللہ، ایک ایسا سفر جس کا خواب جو ہم دونوں نے ایک جوڑی اور والدین کے طور پر دیکھا تھا‘۔ انہوں اس سعادت پر شکر اور دعاگو ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’الحمدللہ ہمیں مدینہ ہمارے ذہان کے ساتھ دیکھنا نصیب ہوا، اللہ سب کے لیے یہ سفر آسان اور کامیاب بنائے۔ آمین‘
اس ویڈیو میں گوہر اور زید کو اپنے بیٹے ذہان کے ساتھ پہلی بار مسجد النبویﷺ میں جاتے اور مدینے کے سہن میں افطاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گوہر خان نے اپنی انسٹاپوسٹ میں مکہ المکرمہ کی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ آج عمرے کی سعادت حاصل کریں گی۔ واضح رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔