گلوکارہ شہناز گل اذان کے احترام میں گانا گاتے ہوئے رک گئیں

کراچی (پاک صحافت) بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل اذان کے احترام میں گانا گاتے ہوئے رک گئیں۔ خیال رہے کہ جیسے ہی اذان کی آواز آئی تو گلوکارہ نے گانا گانا روک دیا اور مائیک نیچے کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر شہناز گل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران جیسے ہی اذان کی آواز آئی تو گلوکارہ نے گانا گانا روک دیا اور مائیک نیچے کرلیا۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں شہناز سمیت اسٹیج پر موجود دیگر شخصیات کو بھی اذان کے احترام میں خاموش کھڑے دیکھا گیا۔ شہناز گل کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے