گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

عمران عباس

(پاک صحافت) خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و ماڈل عمران عباس بڑھتی گرمی کے خوبصورتی پر مرتب ہونے والے اثرات سے پریشان ہونے لگے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے دن بہ دن بڑھتی ہوئی گرمی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والے اور طنز و مزاح کا اظہار کرنے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔ اداکار کی مزاحیہ انسٹا اسٹوری کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جس پر گرمی سے پریشان سوشل میڈیا صارفین بھی ان سے اتفاق کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے