کینیڈین حکومت نے انور مقصود کو ’کِنگ چارلس پِن ایوارڈ‘ سے نواز دیا

(پاک صحافت) کینیڈا کی حکومت نے پاکستانی لیجنڈری مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود کو کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے حکومتِ کینیڈا کی جانب سے کلچر، آرٹ اور لٹریچر کے شعبے میں اعلیٰ خدمات انجام دینے کے اعتراف میں انور مقصود کو سرکاری پِن اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا ہے۔

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے اس موقع پر نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ کینیڈا پاکستانی لیجنڈ انور مقصود کی اُردو ادب اور آرٹ میں خدمات کو سراہتی ہے اور وہ پاکستان کی ایک مثبت تصویر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دُنیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پورے پاکستان کو ان پر فخر ہے۔

شفقت علی کا کہنا تھا کہ میرا اعزاز ہے کہ میں انور مقصود کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے خوش آمدید کہہ رہا ہوں اور کینیڈا میں ان کے کامیاب شوز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر انور مقصود نے کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے، اس اعزاز پر میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے کینیڈا کا مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے