کیا آپ شاہ رخ خان کی فلموں کی کامیابی کا راز جانتے ہیں؟

شاہ رخ خان

ممبئی (پاک صحافت) کیا آپ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کی کامیابی کا راز جانتے ہیں؟  اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے 90 کی دہائی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ’ ان کا عجیب سا عقیدہ(superstition) ہے کہ وہ اپنی جس فلم میں بھاگتے ہیں وہ بہت کامیاب ہوتی ہے‘۔

اداکار شاہ رخ خان کے مطابق ’وہ اپنی فلم (ڈر) میں بھاگے تو وہ بہت بڑی ہٹ فلم تھی، پھر ان کی فلم (کرن ارجن) میں انہیں سلمان خان نے کہا بھاگ ارجن بھاگ، وہ بھاگتے رہے اور تو ہِٹ ہوگئی‘۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح وہ (دل والے دُلہنیا لے جائیں گے( میں ایک لڑکی کے پیچھے بھاگتے رہے وہ بھی ہِٹ ہوگئی‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نےانٹرویو کے آخر میں اپنی فلم کوئلہ کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ تو اس فلم بھی ہم نے اس ٹرینڈ کو برقرار رکھا ہے، اس فلم میں وہ بہت بھاگتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ رہے کہ شاہ رخ خان نے یہ انٹرویو اس وقت دیا تھا جب ان کی فلم’کوئلہ‘ ریلیز ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے